بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی

بدھ 23 اکتوبر 2019 09:15

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریزکا پہلا میچ 3 نومبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 7 نومبر کو راجکوٹ اور تیسرا 10 نومبر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک انڈور جبکہ دوسرا میچ 22 سے 26 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 09:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :