سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفرزازاحمدکی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:37

سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفرزازاحمدکی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفرزازاحمدکی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق بارباریہ کہہ رہے ہیں کہ سرفرازاحمدکی کاکردگی بہترنہیں رہی اوراظہرعلی کو کارکردگی کی بناپرقومی ٹیسٹ ٹیم کاکپتان بنایاگیاہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اگر2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں دونوں کی بیٹنگ پرفارمنس دیکھی جائے تو سرفرازاحمدکی کارکردگی اظہرعلی سے بہت بہتررہی۔

سرفرازاحمدنی2019ء میں2ٹیسٹ میچوں کی4اننگزمیں28کی اوسط سے 112رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاںشامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور56رنزہے۔اظہرعلی نی2019ء میں2ٹیسٹ میچوں کی4اننگزمیں5.75کی اوسط سے 23رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور15رنزہے۔اس لئے اگردیکھاجائے توسرفرازاحمدنے اظہرعلی سے بہت اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیالیکن نہ معلوم وجوہات کی بناپر سرفرازاحمد کوکپتانی سے ہٹا کر اظہرعلی کوکپتان بنوادیاگیا۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 15:37:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :