عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ان کیلئے خوش بختی کی علامت بن گئی

بیٹی کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد ہی عثمان قادر کوقومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 اکتوبر 2019 16:27

عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ان کیلئے خوش بختی کی علامت بن گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر2019ء) کرکٹر عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ان کے لئے خوش بختی کی علامت بن گئی ، بیٹی کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد ہی عثمان قادر کوقومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ لیجنڈ عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کی خوبرو اداکارہ صوبیہ خان سے شادی کی تھی اوراب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ،دونوں اپنی بیٹی کی پیدائش پر بڑے خوش ہیں اور اب عثمان قادر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے پر ان کی خوشی دوہری ہوگئی۔

اداکارہ صوبیہ خان اپنے شوہر کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر بڑی خوش ہیں۔26 سال کے لیگ بریک باﺅلر لیجنڈری عبدالقادر مرحوم کے فرزند ہیں اور پہلی بار قومی ٹیم کے لیے منتخب ہوئے ہیں، 10فرسٹ کلاس میچوں میں 52.81کی اوسط سے 11 وکٹیں لینے والے عثمان قادر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کا حصہ رہنے کے ساتھ آسڑیلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان قادر ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں سینٹرل پنجاب کے لیے فیصل آباد میں کھیل رہے ہیں، دسمبر 2013ءمیں نیشنل بینک کی جانب سے یوبی ایل کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے عثمان قادر 2013 ءکے دورہ ویسٹ انڈیز پر نہیں جا سکے تھے، اس ٹیم کے کپتان مصباح الحق تھے اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم تجربے کی غرض سے عثمان قادر کو بطور 17 واں کھلاڑی بھیجنے میں ناکام رہے تھے۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 16:27:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :