الفیصل کلب کی ٹیم غلام رسول میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:56

الفیصل کلب کی ٹیم غلام رسول میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) الفیصل کلب کی ٹیم غلام رسول میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ قائداعظم کلب کے زیراہتمام جاری ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں الفیصل کلب نے غوری کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں، دوسرے ہاف کے 15 ویں منٹ میں الفیصل کلب کے بلال کاشی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقرر وقت تک برقرار رہی ۔

الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر خان نے بتایا کہ الفیصل کلب اپنا آئندہ پری کوارٹر فائنل میچ مہران کلب کے خلاف کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہران کلب کے ساتھ میچ آسان نہیں لیا جائے گا کیونکہ مہران کلب کو پی ایف ایف بی ڈویژن فٹ بال لیگ کھیلنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی کئی بارچیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر الفیصل کلب کے کھلاڑی اسی طرح متحد ہوکر جذبے کے ساتھ کھیلے تو میچ میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹورنامنٹ میں 38 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔ سات ٹیموں کو پری کوارٹر فائنل میں رکھا گیا۔ جن میں روور کلب، اکبر کلب، سی ڈی اے کلب، ہما کلب، ایورگرین کلب، قائداعظم کلب، مہران کلب اور راوی کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 17:56:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :