کلاسن اور وینس سوئس انڈورز اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09

کلاسن اور وینس سوئس انڈورز اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
تعزیورخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) جنوبی افریقہ کے راون کلاسن اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار مائیکل وینس پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں چلی کے کرسٹیان گیرین اور انکے فرانسیسی جوڑی دار بنوئٹ پائر کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے راون کلاسن اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار مائیکل وینس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چلی کے کرسٹیان گیرین اور انکے فرانسیسی جوڑی دار بنوئٹ پائر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 18:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :