پولو فار پیس کے تیسرے دن دلچسپ مقابلے کے بعد چارباغ کی ٹیم نے ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس کو 8-6 سے شکست دیدی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:10

پولو فار پیس کے تیسرے دن دلچسپ مقابلے کے بعد چارباغ کی ٹیم نے ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس کو 8-6 سے شکست دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کے زیراہتمام پولو فار پیس کے تیسرے دن دلچسپ مقابلے کے بعد چارباغ کی ٹیم نے ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس کی ٹیم کو 8-6 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں ہونیوالے اس میچ کو دیکھنے کیلئے صدر لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب،سیکرٹری لاہور گیریژن میجر (ر) حسیب منہاس اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پہلے چکر میں چارباغ کی طرف سے تین گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی گئی۔ دوسرے چکر میں دو گول ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس جبکہ ایک گول سکور کیا گیا۔ تیسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے جبکہ چوتھے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیا۔ جیتنے والی چارباغ کی ٹیم میں شاہ قبلائی عالم نے تین،شاہ شمیل عالم اور قاسم خان نے نے دو،دو گول جبکہ مخدوم مراد شاہ نے ایک گول سکور کیا۔ہارنے والی ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس کی ٹیم کی طرف سے حسام علی حیدر نے تمام چھ گول سکور کیے۔ آج پاکستان پارک میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 22:10:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :