ویانا اوپن ٹینس مینز ڈبلز، ہربرٹ اور مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:39

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) پیری ہیوز ہربرٹ اور نیکولس مہوٹ پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ فرانسیسی جوڑی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پیری ہیوز ہربرٹ اور نیکولس مہوٹ پر مشتمل فرنچ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف اور انکے ہسپانوی جوڑی دار فیلسیانو لوپیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ا?ج جمعرات کو ارجنٹائن کی جوڑی سے ہوگا جو ڈیگو سچواٹزمین اور اینڈرس مولٹینی پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 23:39:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :