جونیئر نیشنل چمپئن شپ انڈر 18 کاٹائٹل محمد شعیب نے جیت لیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دی بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل چمپئنشپ انڈر 18 ٹائٹل محمد شعیب نے جیت لیا، فائنل میں احمد کامل کو 6-0, 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فائنلز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد باغ جناح ٹینس کورٹس میں موجود تھی۔ اس موقع پر گروپ ہیڈ بینک آف پنجاب نوفل دائود، سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک،عامر ملک، منصور وڑائچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

گرلز انڈر 18 فائنل میں شمزہ دراب نے راحت جاوید کو 6-1, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 18 ڈبلز کے فائنل میں محمد شعیب اور احمد کامل نے اسامہ محمود اور افام رانا کو 6-0, 6-1 سے ہرا دیا۔ انڈر 14 بوائز کے فائنل میں حزیمہ عبدالرحمان نے بلال عاصم کو 6-2, 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

انڈر 14 گرلز کے فائنل میں ماہا سید نے لبیکا دراب کو 6-1, 6-2 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔

بوائز انڈر 12 میں حیدر علی رضوان نے احتشام ہمایوں کو 7-5, 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 12 گرلز کے فائنل میں حانیہ منہاس نے سوہا علی کو 4-0, 4-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 12 ڈبلز میں حسنین علی رضوان اور حیدر علی رضوان نے اسد زمان اور احتشام ہمایوں کو 4-2, 1-4, 12-10 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔ انڈر بوائز گرلز 10 میں حانیہ منہاس نے حمزہ علی رضوان کو 4-0, 4-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

انڈر 8 میں عبدالرحمان نے گولڈ میڈل، طحہ عثمانی نے سلور جبکہ افاف سلمان نے برائونز میڈل جیتا جبکہ انڈر 6 میں مشال سجاد نے گولڈ، ڈالیا سہگل نے سلور جبکہ نادی سہگل نے برائونز میڈل حاصل کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی بینک آف پنجاب کے گروپ ہیڈ نوفل دائود نے رشید ملک کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 23:51:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :