قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھا راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپورمیں پہلی اننگز میں خسارے کا شکار سدرن پنجاب نے اسپنر حارث جاوید کی شاندارباؤلنگ کی بدولت بلوچستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے دوسرے روز سدرن پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں79 پر ڈھیر ہوگئی۔ 55 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کاآغاز کرنے والے بلوچستان کے بلے بازایک بار پھر سدرن پنجاب کے اسپنرز کے سامنے بے بس دیکھائی دئییاور پوری ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگز میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے حارث جاوید نیمیچ میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سدرن پنجاب نے 172 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے دوسرے روز ہی حاصل کرلیا۔ اوپنر باسط علی کے ناقابل شکست 107 رنز کی بدولت فاتح ٹیم نے 46ویں ا وور میں ہدف حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا کی ٹیم دوسری اننگز میں تاحال 37 رنز کے خساریکا شکار ہے اور اس کے 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ اس سے قبل اوپنر طحٰہ محمود کے 91 اور محمد طحٰہ کے 51 رنز کی بدولت سندھ نیپہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا کے عامر خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

140 رنز کیخسارے سیدوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں۔ پہلی اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے سندھ کے اسپنر آرش علی خان نے دوسری اننگز میں اب تک چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ادھر رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں ناردرن کودوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب پر 121 رنز کی برتری حاصل ہیتاہم اس کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی۔

اس سے قبل اوپنر محمد حریرہ کے 49اور زین بن فاروق کے 47رنز کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 214 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ ناردرن کے مبصر خان اور عاکف خان نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 17 رنز کی سبقت سیدوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کے اویس قربان اب تک 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 23:56:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :