نواں رگبی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل پرسوں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے کامیابی کیلئے بیانات، سخت مقابلے کی توقع

جمعرات 24 اکتوبر 2019 11:48

نواں رگبی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل پرسوں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے کامیابی کیلئے بیانات، سخت مقابلے کی توقع
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا پہلا سیمی فائنل میچ پرسوں ہفتہ کو انٹرنیشنل سٹیڈیم یوکوہاما میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ پہلا سیمی فائنل میچ کانٹے دار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، انگلینڈ، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، ویلز اور جنوبی افریقہ ٹاپ فور میں شامل ہیں، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان کل ہفتہ کو انٹرنیشنل سٹیڈیم یوکوہاما میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو ویلز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو مات دیکر، ویلز نے فرانس کو سخت مقابلے کے بعد 20-19 سے ہزمیت دیکر اور جنوبی افریقہ نے میزبان جاپان کو ہرا کر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں ویلز سے تعلق رکھنے والے نگل اونز میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔

واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیموں نے شرکت کی جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل تھیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے جو اب کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/10/2019 - 11:48:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :