پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا سرے کاﺅنٹی کیساتھ معاہدہ

شاداب خان آئندہ برس سرے کی جانب سے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 اکتوبر 2019 15:20

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا سرے کاﺅنٹی کیساتھ معاہدہ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر2019ء) انگلش کاﺅنٹی سرے نے اگلے سال ویٹالٹی ٹی ٹوٹنی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان سے معاہدہ کرلیا ۔21سالہ شاداب خان 2017ءمیں اپنے انٹر نیشنل ڈیبیو کے بعد اب تک43ون ڈے اور35ٹی ٹونٹی مقابلے کھیل چکے ہیں اور ورلڈ کپ2019ءکے 7میچز میں انہوں نے 9شکار کیے تھے ۔وہ اس سال پاکستان سپر لیگ کا سیمی فائنل کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان بھی تھے اور اب تک بگ بیش اور کیریبئن ٹی ٹونٹی لیگ کھیل چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2016ءمیں اپنے ٹونٹی ٹونٹی ڈیبیو سے اب تک94میچز میں6.79کے اکانومی ریٹ سے113وکٹیں حاصل کی ہیں۔
کانٹریکٹ سائن کرنے کے بعد شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ڈھونڈ رہے تھے اور سرے کے لیے ٹی ٹونٹی بلا سٹ ٹورنامنٹ کھیلنا منفرد تجربہ ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کئی سابق پاکستانی کرکٹرز کی طرح سرے نمائندگی کرنا اعزاز سمجھتے ہیں ۔سابق برطانوی کپتان اور ڈائریکٹر سرے ایلک سٹورٹ کا کہنا تھا کہ شاداب خان ٹی ٹونٹی کرکٹ کے شاندار باﺅلر ہیں اور ہم ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔                                    

وقت اشاعت : 24/10/2019 - 15:20:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :