نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان نویں رگبی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا

جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:02

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان نویں رگبی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا پہلا سیمی فائنل میچ ک ہفتہ کو انٹرنیشنل سٹیڈیم یوکوہاما میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ پہلا سیمی فائنل میچ کانٹے دار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہفتہ کو انٹرنیشنل سٹیڈیم یوکوہاما میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (کل) اتوار کو ویلز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو مات دیکر، ویلز نے فرانس کو سخت مقابلے کے بعد 20-19 سے ہزمیت دیکر اور جنوبی افریقہ نے میزبان جاپان کو ہرا کر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میچ میں ویلز سے تعلق رکھنے والے نگل اونز میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیموں نے شرکت کی جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل تھیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے جو آج ٹاپ فور میچ کھیلے گی، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/10/2019 - 12:02:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :