ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 13:24

ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2019ء) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل اتوار کو مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے 38 ویں میچ میں گروب اے کی ٹیمیں کینیا اور پاپوا نیو گنی مدمقابل ہوں گی، گروپ بی میں ہانگ کانگ اور نائیجیریا کے مابین میچ کھیلا جائے گا، جرسی اور اومان کی ٹیمیں ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں گی، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے مابین میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ یو اے ای اور کینیڈا کی ٹیمیں ابوظہبی میں مد مقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 26/10/2019 - 13:24:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :