کراچی، سمندری پانی گولف کلب میں داخل
ڈی ایچ اے گولف کلب کورس کے ہول نمبر6،7 اور8میں پانی بھر آیا،بوٹ کلب میں بھی پانی داخل
ذیشان مہتاب پیر 28 اکتوبر 2019 15:04
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اکتوبر2019ء) سمندری طوفان ”کیار“کی وجہ سے پانی کی سطح بڑھ گئی جس کی وجہ سے سمندری پانی ڈی ایچ اے گولف کلب اور کراچی بوٹ کلب میں داخل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے پانی کی سطح بڑھ گئی جس کی وجہ سے کراچی کے ساحلی پٹی زیر آب آگئی، ڈی ایچ اے گولف کلب کورس کے ہول نمبر چھ، سات اور آٹھ میں پانی بھر آیا۔ڈی ایچ اے گولف کلب کے کیپٹن کرنل زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ 6 سے 500میٹر کا حصہ زیر آب آیا ہے جو فی الحال کھیل کے قابل نہیں، پہلی بار گولف میں پانی داخل ہوا ہے۔
سندھ گولف ایسوسی ایشن کے صدر اسد آئی خان کا کہنا ہے کہ سمندری پانی سے گولف کلب کی گراس بھی خراب ہوگی اور اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا پانی چلا بھی گیا تو نمکین پانی کی وجہ سے گراس بری طرح متاثر ہوگی، گولف کلب کے ساتھ ساتھ کراچی بوٹ کلب بھی زیر آب آگیا۔بوٹ کلب میں پانی پارکنگ ایریا تک داخل ہوگیا جس کا پانی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے بوٹس کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 28/10/2019 - 15:04:16
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان