صوبائی انصاف سپورٹس وکلچر فیڈریشن کے زیر اہتمام صوبے بھر میں سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ

فیسٹول میں کرکٹ،آرچری،کراٹے،ووشو،جوڈو،رسہ کشی،جمناسٹک،والی بال،فٹ بال،ڈارٹس،ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن سمیت دیگر گیمزشامل ہیں،سرفراز

پیر 28 اکتوبر 2019 16:11

صوبائی انصاف سپورٹس وکلچر فیڈریشن کے زیر اہتمام صوبے بھر میں سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی کے قائدین کی ہدایت پر ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی کھیلوں کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کیلئے انصاف سپورٹس وکلچرل فیڈریشن خیبرپختونخوا نے ایک بہترین پلان ترتیب دیدیاگیاہے،جسکے تحت پہلامرحلہ ڈی آئی خان سے شروع ہوگا۔

انصاف سپورٹس وکلچرل فیڈریشن خیبر پختونخواکے صدر سرفرازخان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کے فوراًبعدانصاف سپورٹس وکلچرل فیڈریشن کو مزید فعال بنانے اور صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعد ہ آغاز5 اکتوبر سے کراناتھاتاہم نیشنل گیمز کے باعث دسمبر تک موخر کرناپڑا،اور فیصلے کے مطابق مقابلے ڈی آئی خان سے شروع ہونگے،جسکے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ ایم پی اے اور انصاف سپورٹس وکلچرل فیڈریشن خیبر پختونخواکے پیٹرن چیف اور ایم پی اے حاجی فضل الہی کی خواہش کے مطابق اس فیسٹول میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کو شامل کرینگے ،جن میں کرکٹ،آرچری،کراٹے،ووشو،جوڈو،رسہ کشی،جمناسٹک،والی بال،فٹ بال،ڈارٹس،ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن سمیت دیگر گیمزشامل ہیں،ایک سوال کے جواب میں سرفراز کاکہناتھاکہ ڈی آئی خان کے بعد پشاور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،کرک،کوہاٹ،سوات،صوابی اور دیر سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں شیڈول کے مطابق سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 28/10/2019 - 16:11:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :