آئی سی سی نے دنیا کے نمبر 1 آل راونڈر پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی

بنگلہ دیش کرکٹر شکیب الحسن نے میچ فکسنگ کیلئے روابط کیے جانے اور ان روابط کو رپورٹ نہ کرنے ہر اعتراف کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 29 اکتوبر 2019 19:16

آئی سی سی نے دنیا کے نمبر 1 آل راونڈر پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اکتوبر2019ء) آئی سی سی نے دنیا کے نمبر 1 آل راونڈر پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی، بنگلہ دیش کرکٹر شکیب الحسن نے میچ فکسنگ کیلئے روابط کیے جانے اور ان روابط کو رپورٹ نہ کرنے ہر اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ ہل کر رہ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے مایہ ناز کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے نمبر 1 آل راونڈر شکیب الحسن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کچھ بکیز کی جانب سے میچ فکسنگ کیلئے شکیب الحسن سے رابطہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی آل راونڈر نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے سے تو انکار کر دیا تھا، تاہم انہوں نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت میچ فکسنگ کی پیش کش کو رپورٹ نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ بکیز کی جانب سے میچ فکسنگ کیلئے رابطہ کیے جانے کے بعد شکیب الحسن نے پیش کش کو قبول تو نہیں کیا، تاہم آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی عمل نہیں کیا۔

شکیب الحسن کیلئے لازم تھا کہ وہ ان رابط کو رپورٹ کرتے، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اسی باعث اب ان پر آئی سی سی نے 2 سلا کیلئے تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس عرصے کے دوران شکیب الحسن کا کوڈ آف کنڈکٹ دیکھا جائے گا اور ایک سال بعد آئی سی سی ان کے کیس کا دوبارہ جائزہ لے گی۔
وقت اشاعت : 29/10/2019 - 19:16:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :