ترکش سپر فٹ بال لیگ میں پرسوں ایک میچ کھیلا جائے گا

بدھ 30 اکتوبر 2019 12:27

ترکش سپر فٹ بال لیگ میں پرسوں ایک میچ کھیلا جائے گا
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2019ء) ترکش سپر فٹ بال لیگ کا دسواں ہفتہ پرسوں جمعہ سے شروع ہوگا اور پرسوں جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گلاتا سرائے اور ریزے سپور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں 9 ، 9 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں 3، 3 میچز جیت چکی ہیں لیکن گلاتا سرائے کی ٹیم تین میچ جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جبکہ ریزے سپور کی ٹیم تین میچ جیت سکی اور چار میں اسکو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ریزے سپور کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ لیگ میں الانیہ سپور کی ٹیم سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
وقت اشاعت : 30/10/2019 - 12:27:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :