شکیب الحسن کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنیوالا بھارتی نکلا

دیپک اگروال نامی بکی نے آئی پی ایل2018ءکے دوران بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر سے رابطہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 اکتوبر 2019 13:31

شکیب الحسن کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنیوالا بھارتی نکلا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اکتوبر 2019ء) میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلقہ اداروں کو مطلع نہ کرنے پر آئی سی سی نے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن پر ایک سالہ معطلی کی سزا سمیت دو سال کی پابندی عائد کردی ہے کیونکہ انہوں نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین خلاف ورزیوں کا الزام قبول کرلیا۔بنگلہ دیش کے 32 سالہ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کپتان پر عائد الزامات کا تعلق 2018 ءکے دوران دو ٹورنامنٹس سے ہے جس میں سے ایک جنوری میں سری لنکا اور زمبابوے سمیت ٹرائی سیریز تھی جبکہ دوسری بار آئی پی ایل کا ایک میچ وجہ بنا جب وہ سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے تھے۔

بنگلہ دیش کے سرفہرست کرکٹر کو بطور آل راﺅنڈر ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری،ون ڈے میں پہلی اور ٹی ٹونٹی میں دوسری پوزیشن حاصل تھی جبکہ وہ دنیا بھر کی نجی لیگز میں ایک قیمتی پلیئر تصور کئے جاتے ہیں لیکن اب انہیں آئندہ برس 29 اکتوبر کو اس شرط پر پابندی سے نجات ملے گی اگر معطلی کے دوران ان کا طرز عمل ٹھیک رہا اور وہ مزید کسی منفی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوئے جبکہ عملی طور پر انہیں آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے بھی محروم رہنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق شکیب الحسن 3 مرتبہ سٹے بازوں کی جانب سے پیشکش سے متعلق انسداد بدعنوانی یونٹ کو مطلع نہیں کر سکے جس میں سے ایک پیشکش انہیں دیپک اگروال نامی بکی کی جانب سے ہوئی تھی۔19 جنوری 2018 ءکو دیپک اگروال نے شکیب کو میسج کیا’کیا اس سیریز میں کام کرنا ہے، یا آئی پی ایل تک انتظار کریں‘۔دوسری مرتبہ آئی پی ایل 2018 ءکے دوران بھی ٹیم کی معلومات کیلئے دیپک اگر وال نے شکیب سے رابطہ کیا ، یہ رابطہ شکیب الحسن سے دیپک اگروال نے واٹس ایپ پر کیا تھا۔شکیب الحسن نے نہ ہی ٹیم مینجمنٹ اور نہ ہی اینٹی کرپشن یونٹ کو بکی کے رابطہ کرنے کے بارے میں بتایا۔
شکیب الحسن کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنیوالا بھارتی نکلا
وقت اشاعت : 30/10/2019 - 13:31:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :