ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کھیلوں کا سفیر نامزد

بدھ 30 اکتوبر 2019 19:51

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کھیلوں کا سفیر نامزد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2019ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کو کھیلوں کا سفیر نامزد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پی او اے کی جانب سے انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پرپانچ لاکھ روپے کاکیش ایوارڈ بھی دیا گیا۔انعام بٹ نے کھیلوں کا سفیر نامزد کرنے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشنز کے صدر عارف حسن اور پوری اولمپک فیملی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پی او اے کی جانب سے کھیلوں کا سفیر بننا میرے لئے اعزاز اور باعث فخر ہے، انعام بٹ نے کہا کہ میں پاکستان کیلئے مزید اعزازات جیتنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 30/10/2019 - 19:51:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :