فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی نے اپنے انے میچز جیت لئے، امریکا اور جاپان کا میچ برابر

جمعرات 31 اکتوبر 2019 16:23

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی نے اپنے انے میچز جیت لئے، امریکا اور جاپان کا میچ برابر
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2019ء) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے جبکہ امریکا اور جاپان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گروپ سی کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فرانس کی ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

فرانس کی اپنے گروپ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں سینیگال کی ٹیم نے ہالینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، اس کامیابی کے بعد سینیگال کی ٹیم اپنے گروپ ڈی میں سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔ گروپ سی کے تیسرے میچ میں چلی کی ٹیم نے ہیٹی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے پچھاڑ دیا جبکہ گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں امریکا اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگیا۔
وقت اشاعت : 31/10/2019 - 16:23:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :