کون بنے گا نواں رگبی عالمی چیمپئن

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل پرسوں کھیلا جائے گا

جمعرات 31 اکتوبر 2019 17:05

کون بنے گا نواں رگبی عالمی چیمپئن
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2019ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ پرسوں ہفتہ کو انٹرنیشنل سٹیڈیم یوکوہاما میںکھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فائنل میچ کانٹے دار ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، میگا ایونٹ کا فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کو 19-7 سے شکست دیکر جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ویلز کی ٹیم 19-16 سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور ویلز کی ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیموں نے شرکت کی جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل تھیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اس کو ٹاپ فور میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 31/10/2019 - 17:05:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :