دوسری سعید احمد صدیقی میموریل ماس ریسلنگ چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

جمعرات 31 اکتوبر 2019 22:02

دوسری سعید احمد صدیقی میموریل ماس ریسلنگ چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2019ء) دوسرا سعید احمد صدیقی میموریل ڈسٹرکٹ ویسٹ ماس ریسلنگ چیپمئن شپ کاانعقاد گزشتہ روزپاک کالونی میں کیا جائے گا،پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ ویسٹ ماس ریسلنگ کے مقابلوںمیں جونیئر کیٹیگری کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے عتیق الرحمن نے اور نعتِ رسولِ مقبول کا شرف حافظ سید شارق نے حاصل کیا، پروگرام کا افتتاح سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمدفاروقی نے کیا اور سعید احمد صدیقی (مرحوم )کے لگائے گئے اس گلشن کو دیکھ کر اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب(قاضی)کی بدولت ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہونے والی سپورٹس سرگرمیوں کی تعریف بھی کیں، -25KGجونیئرمیںنہال نے پہلی،اواب نے دوسری اور طیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی،-30KGمیںوجیح الدین نے زبردست مقابلے کے بعدکامیابی اپنے نام کی جبکہ غلام مصطفی نے دوسری اور عبید نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، ،-35KGمیںفراز نے کامیابی کا تاج اپنے سر سجایا ، عذیر نے دوسری جبکہ حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، -40KGمیں وامق نے اول ، حذیفہ دوم اور دانیال نے سوم، -45KGجونیئرمیںعتیق الرحمن نے فائنل میں تابڑتورمقابلے کے بعد اپنے حریف عقیب کو دھول چٹا کر کامیابی کا تاج اپنے نام کیا جبکہ سکندر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، -50KGسینئرمیںسید شارق نے پہلی،واصف نے دوسری اورکامران نے تیسری پوزیشن حاصل کی،-60KGسینئرمیںطیب نے زبردست مقابلے کے بعدپہلی جبکہ نعیم نے دوسری اوررحمن نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، -65KGسینئرمیںنبیل انصاری نے پہلی ، مدثراقبال نے دوسری اور جہانزیب نے تیسری پوزیشن اپنے حاصل کی ،-70KGسینئرمیں غلام مصطفی نے دلکش مقابلے کے بعد اپنے حریف کاشان کو زیر کیا اور سینئر کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ کاشان نے دوسری اور علی حسن نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،پروگرام کا مقصدنوجوانواںمیںاس کھیل کو پروان چڑھانے کے لیے ہر ممکن کو شش کرنا ہے پروگرام کے مہمان خصوصی سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اور انکے ہمراہ بخت خان صاحبزادہ ، ااحمد دین اور بابرہ اسماعیل نے کامیاب کھلاڑیوںمیںمیڈلز اورٹرافیاں تقسیم کیں اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی سیکریٹری ریحان اکرم اورپوری ٹیم نبیل انصاری، غلام مصطفی،مدثراقبال،علی حسن اور نعیم کوکامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

وقت اشاعت : 31/10/2019 - 22:02:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :