18 ویں فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں کل چار میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 1 نومبر 2019 11:49

برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 18 ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ برازیل میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین فٹ بال کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) ہفتہ کو چار میچز کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں آسٹریلیا اور نئیجیریا کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ہنگری اور ایکواڈور پنجہ آزما ہونگی، تیسرے میچ میں کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ چوتھا میچ بی گروپ اے سے میزبان برازیل اور انگولا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور انگولا گروپ بی میں نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور اور آسٹریلیا، گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہیٹی، فرانس اور چلی گروپ ڈی میں امریکا، سینیگال، جاپان اور ہالینڈ، گروپ ای میں سپین، ارجنٹائن، تاجکستان اور کیمرون جبکہ گروپ ایف میں میکسیکو، اٹلی، پیراگوائے اور سولومن جزائر شامل ہے۔ ہر ٹیم تین تین گروپ میچ کھیلے گی اور ہر گروپ سے دو دو ٹاپ ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/11/2019 - 11:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :