مڈل سکولز ٹورنامنٹ ضلع مانسہرہ میں گورنمنٹ مڈل سکول جبڑی کی فٹ بال ٹیم نے ضلعی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا

جمعہ 1 نومبر 2019 22:27

مڈل سکولز ٹورنامنٹ ضلع مانسہرہ میں گورنمنٹ مڈل سکول جبڑی کی فٹ بال ٹیم نے ضلعی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا
مانسہرہ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) مڈل سکولز ٹورنامنٹ ضلع مانسہرہ میں گورنمنٹ مڈل سکول جبڑی کی فٹ بال ٹیم نے ضلعی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ضلعی سطح کے فائنل میں مڈل سکول ظفر میدان کی ٹیم نے ظفر میدان کی ٹیم کو کو 2-0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر الطاف الرحمن، دیگر اساتذہ کرام اور فٹ بال ٹیم کے جملہ طلباء اور کھلاڑیوں کو جبڑی سکول مانسہرہ کے پی ٹی سی کمیٹی کے ممبران اور طلباء کے والدین نے فٹ بال میں شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مڈل سکول جبڑی مانسہرہ شہر نے تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں فتح کے جھنڈے گاڑ کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مڈل سکول جبڑی مانسہرہ شہر کے طلباء آئندہ بھی ہیڈ ماسٹر الطاف الرحمن اور اساتذہ کرام کی محنت سے سکول ہذا کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 01/11/2019 - 22:27:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :