فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور برازیل نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ہفتہ 2 نومبر 2019 15:37

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور برازیل نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نائیجیریا، ایکواڈور نے ہنگری، برازیل نے انگولا اور نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو شکست دے دی۔ انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے برازیل میں جاری ہیں، گروپ بی کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے نائیجیریا کو دلچسپ مقالے کے بعد 2-1 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی طرف سے دونوں گول بوٹک نے کئے۔

(جاری ہے)

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ایکواڈور نے ہنگری کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی، ایکواڈور کی طرف سے وٹی، مرکاڈو اور مینا نے گول کئے۔ گروپ اے میں میزبان برازیل نے انگولا کو بآسانی 2-0 سے ہرایا، ٹی میگنو اور ورن نے برازیل کی طرف سے گول کئے، ایک اور میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے واحد گول گاربیٹ نے سکور کیا۔
وقت اشاعت : 02/11/2019 - 15:37:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :