انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، کولن منرو

پیر 4 نومبر 2019 13:02

انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، کولن منرو
نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جراح مزاج بلے باز کولن منرو نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے انگلینڈ ٹیم کے خلاف تیسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں منرو نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں منرو نے کہا کہ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس کو شکست دینا آسان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج منگل کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 13:02:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :