نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

پیر 4 نومبر 2019 15:53

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل منگل کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی ۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 15:53:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :