بنگلہ دیش ویمن نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمن کو ایک وکٹ سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابری پر ختم

پیر 4 نومبر 2019 23:15

بنگلہ دیش ویمن نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمن کو ایک وکٹ سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابری پر ختم
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) بنگلہ دیش ویمن نے دوسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستان ویمن کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، فاتح ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، فرغانہ حق کو 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 210 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ناہیدہ خان نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، عالیہ ریاض 36، کپتان بسمعہ معروف 34 اور جویریہ خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ رومانہ احمد نے تین اور سلمیٰ خاتون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش ویمن نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 49.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، فرغانہ حق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 67 رنز بنائے، مرشیدہ خاتون نے 44 اور کپتان رومانہ احمد نے 31 رنز بنائے، ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والی سیدہ عروب شاہ اور بسمعہ معروف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 23:15:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :