یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 نومبر 2019 21:05

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق،کویت) یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے چھٹے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کاآغاز القدیر گراؤنڈ خیطان میں ہوا،

اپنی دینی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ٹیم ممبران اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے گراؤنڈ میں پہلے میچ کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے بعدکیا گیا جس کی سعادت  نعمان سعید  نے حاصل کی، اور پھرمیچز کے لیے باقاعدہ ٹاس کیا گیا۔


پہلے مرحلے میں فائٹر الیون، کلیم برادرز، اے پی ڈی الیون، پاک ڈونرز، جلیب یونائیٹڈنے اپنے اپنے میچز جیت کر پوائنٹ ٹیبلز پر نمایاں پوزیشنز حاصل کر لی ہے۔

مین آف دی میچ کی تقریب ہر میچ کے بعد منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف و معزز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے کھلاڑیوں کو شیلڈز اور میڈلز دیے۔

(جاری ہے)



صدراسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت حافظ حفیظ الرحمان، اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی سینئیر قیادت کی طرف سے محمد یوسف، جاوید احمد اور پاک ڈونرز کے سرپرست اعلیٰ احسان الحق عنایت نے خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

صدر یوتھ ونگ (اسلامک ایجوکیشن کمیٹی) ساجد ندیم اور ممبران نے حاضرین اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

ایمپائیرنگ کے فرائص زاہد نسیم، محمد شہباز، عمران شہزاد، رفاقت علی اور شہزاد صابر نے خوش اسلوبی سے سر انجام دیے۔

میچ کی سکورننگ زاہد اقبال اور نوید پاشا نے کی۔ میچز کے دوران یوتھ ونگ کے سرگرم رکن شہزاد صابر نے سب کے لیے شاندار ناشتے کا اہتمام کیا۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل اور فائنل 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 21:05:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :