پاکستان سپر لیگ کے سب سے بڑے کھلاڑی نے 2020 سیزن میں شرکت سے معذرت کر لی

جنوبی افریقی کرکٹر اور لاہور قلندرز کا حصہ اے بی ڈی ولیئرز نے اپنی ٹیم کو عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 4 نومبر 2019 21:57

پاکستان سپر لیگ کے سب سے بڑے کھلاڑی نے 2020 سیزن میں شرکت سے معذرت کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے سب سے بڑے کھلاڑی نے 2020 سیزن میں شرکت سے معذرت کر لی، جنوبی افریقی کرکٹر اور لاہور قلندرز کا حصہ اے بی ڈی ولیئرز نے اپنی ٹیم کو عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اب تک شرکت کرنے والے سب سے بڑے غیر ملکی کھلاڑی نے 2020 میں ٹورنامنٹ کے سیزن 5 میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑی اے بی ڈی الیئرز 2020 کی پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اے بی ڈی ولیئرز کی جانب سے کسی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 5 میں شرکت کرنے سے معذرت کی گئی ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس فیصلے سے متعلق لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں واضح رہے کہ اے بی ڈی ولیئرز گزشتہ سیزن کے دوران ہی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے تھے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں پہلے راﺅنڈ کا پک آرڈر تیار کرنے کے لیے تقریب قذافی سٹیڈیم میں ہوئی، فرنچائز ٹیموں کے نمائندے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان شریک ہوئے۔سٹریٹ کرکٹ میں اختیار کئے جانے والے روایتی طریقہ کار کی مدد سے بیٹ کو مٹی پر تحریر شدہ نمبروں پر رکھ کر باریاں لگائی گئیں۔

نمبرز چیئرمین پی سی بی نے لکھے بیٹ چیف ایگزیکٹو نے رکھا، سب فرنچائزز نے باری باری بیٹ کے نیچے چھپے نمبروں پر اپنے لوگو رکھے۔
پی ایس ایل میں سٹریٹ کرکٹ کا تڑکہ
پی ایس ایل میں سٹریٹ کرکٹ کا تڑکہ
نتائج کے مطابق سب سے پہلے کھلاڑی منتخب کرنے کا حق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوا، دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز، تیسرے نمبر پر ملتان سلطانز کرکٹرز کو منتخب کرسکیں گے۔دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، 2017ءکی چمیپئن پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز چھٹے نمبر پر پلیئرز منتخب کریں گے۔

ڈرافٹ کا عمل 6اور 7دسمبر کو مکمل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 5واں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا اور اس مقصد کے لیے پی سی بی کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کے میچز20فروری2020ءسے شروع ہوکر22مارچ2020ءتک جاری رہیں گے ۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 21:57:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :