پاکستان سپر لیگ میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرا دیا گیا

ہرفرنچائز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے، پلیئنگ الیون میں 3 سے 4 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی: پی سی بی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 4 نومبر 2019 22:02

پاکستان سپر لیگ میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرا دیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04نومبر2019ء) پاکستان سپر لیگ میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ہرفرنچائز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے، پلیئنگ الیون میں 3 سے 4 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔

پی ایس ایل میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرایاگیاہے۔ وائلڈ کارڈ قانون کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹ میں ڈائمنڈ اور گولڈ راؤنڈ کے دوران فرنچائز چاہے تو کسی ایک کھلاڑی کا انتخاب اس کی مقررہ کٹیگری سے اوپر لے جاکر بھی کرسکتی ہے۔پلیئرز ڈرافٹ کے مطابق پلاٹینیم کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی باری ہے اور پلاٹینیم کیٹیگری کے تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی باری ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔ سلور کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چھٹی باری ہوگی، سلور کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز چوتھی پک ہوگی۔ سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز پہلے کھلاڑی کو منتخب کرے گی، دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی چھٹی باری ہوگی۔

ایمرجنگ پلیئرز کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی پک ہوگی، ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔خصوصی طور پر تیار کیے گئے ماڈل سے باقی ماندہ 17 راؤنڈز کے لیے پک آرڈر کی ترتیب پیر کو طے کی گئی۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر فرنچائز کے 16رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ رواں سال فرنچائززکو سپلمنٹری کٹیگری میں شامل دو کھلاڑیوں میں سے ایک غیرملکی کرکٹر کو چننے کا اختیار دے دیا گیاہے۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 22:02:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :