ترکش ایئرلائنز اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں ترکی میں شروع ہوگا

منگل 5 نومبر 2019 12:36

ترکش ایئرلائنز اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں ترکی میں شروع ہوگا
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) پی جی اے ترکش ایئر لائنز اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے ترکی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور گالفر ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں برطانوی گالفر جسٹن روز ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 70 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چار روزہ ایونٹ 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 12:36:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :