بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

منگل 5 نومبر 2019 13:05

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
راجکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں جمعرات کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ویرات کوہلی آرام کی غرض سے ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کررہے تاہم وہ مہمان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرینگے۔ بنگلہ دیشی ٹیم قیادت محمد اللہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو راجکوٹ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 13:05:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :