دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے،شیکھر دھون

منگل 5 نومبر 2019 13:05

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے،شیکھر دھون
راجکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میچ میں ناکامی سے ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم نے پہلے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) جمعرات کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں مایہ ناز بلے باز شیکھر دھون نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فار میں ہے، بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انکی ٹیم بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کو تیار ہے ۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 13:05:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :