امریکی گالفر فل مکیلسن 26 سال میں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ 50 کی فہرست سے باہر

منگل 5 نومبر 2019 16:25

امریکی گالفر فل مکیلسن 26 سال میں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ 50 کی فہرست سے باہر
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) انٹرنیشنل گالف فیڈریشن نے پلیئرز کی تازہ ترین درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق امریکہ کے بروکس کوپکا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ناردرن آئرلینڈ کے روری میکلووری دوسرے اور امریکہ کے ڈسٹن جونسن تیسرے نمبر پر ہیں، امریکا کے فل مکیلسن 26 سال میں پہلی بار ٹاپ 50 کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف کے مطابق امریکا کے بروکس کوپکا 11.4 ایوریج پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، ناردرن آئرلینڈ کے روری میکلوری 10.3 ایوریج پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، امریکہ کے ڈسٹن جونسن 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، امریکہ ہی کے جسٹن تھامس 7.8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سپین کے جان رھم 7.5 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، امریکہ کے پیٹرک کنٹیلی 7.1 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ٹائیگر ووڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور انگلینڈ کے جسٹن روز6.7 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 16:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :