شائقین کے بندر کہنے پرسیاہ فام فٹبالر نے میچ کا بائیکاٹ کر دیا

سٹیڈیم کے مائیک سے شائقین کو تنبیہ کی گئی کہ کھیل کے دوران نسل پرستانہ جملے بازی غیرقانونی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 نومبر 2019 17:15

شائقین کے بندر کہنے پرسیاہ فام فٹبالر نے میچ کا بائیکاٹ کر دیا
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5نومبر2019ء) ’اٹلالین فٹبال لیگ‘ کے میچ کے دوران سیاہ فام فٹبالر ماریو بالو ٹیلی نے تماشائیوں کی جانب سے بندر کہے جانے پر احتجاجاً نہ صرف شائقین کے سٹینڈ کی طرف فٹبال کو کک لگا کر پھینکا بلکہ میچ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے میدان سے بھی باہر آگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بریشا کلب کے سیاہ فام سٹار فٹبالر ماریو بالو ٹیلی پر اٹالین فٹبال لیگ کے ایک میچ کے دوران نسل پرستانہ جملے کسے گئے، وہ گیند کی تلاش میں جب مخالف ٹیم کے شائقین کی طرف جاتے تو ’بندر بندر‘ کی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔

سیاہ رنگت اور ناک نقشے کے باعث ان پر نسل پرستانہ جملوں اور بدسلوکی پر ایک موقع پر سیاہ فام کھلاڑی غصے میں آگئے اور فٹبال کو کک لگا کر شائقین کے سٹینڈ پر پھینکا اور بھر احتجاجاً میچ چھوڑ کر میدان سے باہر آگئے جس پر میچ کئی منٹ تک رکا رہا۔

(جاری ہے)

ماریو بالو ٹیلی کی ٹیم کے علاوہ مخالف ٹیم الاس ویرونا کے کھلاڑیوں نے بھی سیاہ فام کھلاڑی سے دل شکنی پر معذرت کی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کھیل شروع کرنے کے لیے منانے لگے۔

سٹیڈیم کے مائیک سے بھی شائقین کو تنبیہ کی گئی کہ کھیل کے دوران نسل پرستانہ جملے بازی غیرقانونی ہے۔اپنے ساتھیوں اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے کہنے پر ماریو بالو ٹیلی واپس میدان میں آگئے اور میچ کے آخری منٹوں میں ایک گول بھی کر گئے۔ فٹبال لیگ کے دوران نسل پرستانہ رویہ رکھنے کا یہ واقعے دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل روما کے شائقین نے نیپولی پر بھی علاقائی منافرت پر مبنی جملے کسے تھے۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 17:15:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :