سکول سپورٹس 2019ء ٹیبل ٹینس انڈر 12 گرلز کا مقابلہ گورنمنٹ گرلز برکت مارکیٹ سکول کی ٹیم نے جیت لیا

لاہور سکول سپورٹس پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گی‘صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی

منگل 5 نومبر 2019 20:44

سکول سپورٹس 2019ء ٹیبل ٹینس انڈر 12 گرلز کا مقابلہ گورنمنٹ گرلز برکت مارکیٹ سکول کی ٹیم نے جیت لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ لاہور سکول سپورٹس 2019ء کے مقابلے جاری ہیں، دوسرے روزسپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویڑنل سپورٹس آفس کے باہمی تعاون سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے مقابلوں میں ہزاروں طلبہ و طالبات شریک ہیں،منگل کے روز ٹیبل ٹینس انڈر 12 گرلز کے مقابلے میں گورنمنٹ گرلز برکت مارکیٹ سکول نے پہلی، لاہور گرائمر سکول گلبرگ نے دوسری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمن آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گرلز انڈر 16ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں لیڈی میکلگن گرلز ہائی سکول پرانی انار کلی نے پہلی دو جبکہ یونیک سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بوائز انڈر 12میں یونیک سکول نے پہلی، ایس سی آئی ایل گلبرگ نے دوسری اور ایل جی ایس گلبرگ نے تیسری پوزیشن لی، بوائز انڈر 16میں بیکن ہاؤس پہلے، گورنمنٹ اسلامیہ سکول نے دوسری جبکہ چشتیہ سکول اسلام پورہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بیڈمنٹن انڈر 12گرلز کے مقابلے میں ادبستان صوفیانے پہلی، لاہور گرائمر سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی، بیڈمنٹن انڈر 12بوائز میں کریسنٹ ماڈل سکول نے پہلی، لیکول سکول سسٹم نے دوسری جبکہ ہمدرد سکول نے تیسری پوزیشن لی۔

(جاری ہے)

باکسنگ انڈر 16بوائز میں سیف علی بٹ فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں پاک ریلوے سکول کے ثاقب بٹ نے کریسنٹ ماڈل کے احمد محمود جبکہ جناح ہائی سکول کے ہاشم علی نے جی ایس ایف کے دانیال کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی، لاہور سکول سپورٹس 2019ء میں 228سرکاری اور نجی سکولوں کے 14ہزار 280طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے اپنے بیان کہا ہے کہ لاہور سکول سپورٹس میں ہزاروں طلبہ کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان سپورٹس سے محبت کرتے ہیں، کھلاڑی سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں،لاہور سکول سپورٹس پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گی۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 20:44:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :