سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے آئی ٹی ٹی ایف لیول ون ٹیبل ٹینس کوچز کورس (کل ) سے شروع ہوگا

منگل 5 نومبر 2019 20:44

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے آئی ٹی ٹی ایف لیول ون ٹیبل ٹینس کوچز کورس (کل ) سے شروع ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے آئی ٹی ٹی ایف لیول ون ٹیبل ٹینس کوچز کورس کل بروز ( بدھ ) سے شروع ہورہا ہے، کورس 14نومبر تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم ہال میں جاری رہے گا، سری لنکن کوچ پاکستان کے کوچز کو تربیت دیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے کھیل کو بہتر بنانے کوچز کو غیر ملکی کوچ سے تربیت دلانے کے لئے کورس کا اہتمام کیا ہے جس سے ہمارے کوچز بین الاقوامی سطح پر ٹیبل ٹینس سے متعلق ہونے والی ترقی سے استفادہ کریں گے، پنجاب سے کوچز حفیظ الرحمان،اسد، اسلام الدین، سحرش ناز، عمر یوسف، یاسمین اختر، عرفان،حامد صدیق، سندھ سے خاور محمود، محمد عثمان، سہیل تحسین، خیبر پختونخوا سے میاں ابصار علی، شعیب شاہ اور سائرہ ناز کورس میں تربیت حاصل کریں گے۔

وقت اشاعت : 05/11/2019 - 20:44:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :