لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2019ء کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے

منگل 5 نومبر 2019 20:44

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2019ء کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2019ء کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں میجک ریور نے لوٹو کارپٹس سنگاپور کو 8-5 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں امریکن سسٹم کے تحت فاتح ٹیم ایشیا بلڈنگ سسٹم رہی۔ تفصیلات کے مطابق خوبصورت موسم کے ساتھ ساتھ پولو کا سیزن بھی بھرپور طریقے سے شروع ہو چکا ہے۔

ایکوا فینا پولو کپ 2019ء کے پہلے روز پہلے میچ میںمیجک ریور اور لوٹو کارپٹس سنگاپور کے درمیان دلچسپ میچ رہا۔میجک ریور کی ٹیم نے یہ میچ 8-5 سے جیتا۔ میجک ریور کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے چھ گول، حسن آغا نے دو گول سکور کیے۔ لوٹو کارپٹس سنگاپور کی طرف سے مصطفی عزیز، ریحان بابر اور چودھری حسن نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ اڑھائی گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج ملا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ تین ٹیموں کے درمیان دو دو چکرز کا ہوا جس میں فاتح ٹیم ایشیا بلڈنگ سسٹم رہی۔ پہلے میچ میں ایشیا بلڈنگ نے ایکوافینا کو 3-1 سے ہرایا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے تینوں گول حمزہ مواز خان نے جبکہ ایکوافینا کی طرف سے عدنان جلیل اعظم نے گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں پلاٹینم ہومز نے ایکوا فینا کو 3-2 سے ہرایا۔ پلاٹینیم ہومز کی طرف سے فیصل شہزاد، احمد نواز ٹوانہ اور حسیب منہاس نے ایک ایک گول سکور کیے جبکہ ایکوا فینا کی طرف سے ہاشم کمال آغا نے دونوں گول سکور کیے۔ تیسرے اور آخری دو چکر کے میچ میں ایشیا بلڈنگ سسٹم نے پلاٹینیم ہومز کو 4-2 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز نے تین جبکہ علی ریاض نے ایک گول سکور کیا۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 20:44:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :