فضائی آلودگی کے باوجود میچ کروا کر بھارتی بورڈ نے بنگلا دیشی کرکٹرز کی زندگی خطرے میں ڈال دی

پہلے ٹی ٹونٹی کے دوران سومیہ سرکار اور ایک اور کھلاڑی کو الٹیاں ہوئیں:رپورٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 نومبر 2019 14:41

فضائی آلودگی کے باوجود میچ کروا کر بھارتی بورڈ نے بنگلا دیشی کرکٹرز کی زندگی خطرے میں ڈال دی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6نومبر2019ء) بھارت میں ہوائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دارالحکومت نئی دلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین روز قبل ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ پر بھی سموگ کی وجہ سے منسوخی کا خطرہ منڈلا رہا تھا تاہم غیبی مدد کی وجہ سے موسم کچھ صاف ہوا تو نئی دلی کے ارون جیٹلے سٹیڈیم میں میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا جس میں بھارت کو بنگلادیش کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی کی پہلی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی کے دوران بنگلا دیش کے دوران سومیہ سرکار اور ایک اور کھلاڑی کو الٹیاں بھی ہوئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فضائی آلودگی اور دیوالی کے فوری بعد نئی دلی میں میچ رکھنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بی سی سی آئی کے سربراہ ساروو گنگولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میچ سے دو تین روز قبل ہم نے مقامی انتظامیہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں میچ ہو سکتا ہے، ہم آخری لمحات میں میچ منسوخ نہیں کر سکتے تھے، دیوالی کے بعد اور سردیوں کے آمد کے ساتھ شمالی علاقوں میں صورت حال تھوڑی مشکل ہوتی ہے، ہم آئندہ ان علاقوں میں میچ شیڈول کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں گے۔
وقت اشاعت : 06/11/2019 - 14:41:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :