شاہد آفریدی نے فخر عالم سے کیا فرمائش کی ؟

سابق کپتان نے فخر عالم کو کتاب شائع ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے مانگ بھی لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 نومبر 2019 17:11

شاہد آفریدی نے فخر عالم سے کیا فرمائش کی ؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6نومبر2019ء) معروف پاکستانی اداکار، گلوکار و میزبان فخر عالم سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ان کی نئی آنے والی کتاب ’مشن پرواز‘ کی فرمائش کردی۔گزشتہ روز فخر عالم نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔ جس میں دنیا کے 32 سٹاپس کا سفر کرنے والے فخر عالم نے بتایا کہ ان کے اس تاریخی سفر پر مبنی کتاب شائع کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے فخر عالم کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مبارکباد دی اور ساتھ ہی کتاب کی فرمائش بھی کرڈالی۔
فخر عالم نے آفریدی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں ذاتی طور پر آپ کو یہ کتاب بھجوادوں گا“۔
یاد رہے کہ فخر عالم اپنا تاریخی سفر ’مشن پرواز‘ مکمل کرکے دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہیں،اس سفر پر مبنی ان کی نئی کتاب سٹورز پر موجود ہیں جبکہ یہ کتاب جلد ہی ایمزون پر بھی دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

فخر عالم نے اپنے ٹوئٹس میں بتایا کہ انہوں نے اپنی کتاب کی پہلی کاپیز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو جی ایچ کیو میں دی جبکہ دوسری کاپی صدر عارف علوی کو پیش کی۔
واضح رہے کہ فخر عالم نے گزشتہ سال 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا جو کہ 28 دن پر محیط تھا۔ 
وقت اشاعت : 06/11/2019 - 17:11:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :