بابر اعظم کپتان بنتے ہی غصے میں آگئے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران کپتان بابر اعظم غصے میں آگئے، آصف علی کو ڈانٹ پلا دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 6 نومبر 2019 20:39

بابر اعظم کپتان بنتے ہی غصے میں آگئے
کیمبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6نومبر2019ء) بابر اعظم کپتان بنتے ہی غصے میں آگئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کینبرا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کپتان بابر اعظم کو اس وقت غصہ آگیا جب 12ویں اوور میں آصف علی غلط شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی کے آؤٹ ہونے پر بابراعظم کس طرح اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران کپتان بابر اعظم غصے میں آصف علی کو ڈانٹ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی ٹیم کی اننگز کے دوران جب اسکور 62 رنز تھا اور وکٹ پر پاور ہٹر آصف علی اور بابر اعظم موجود تھے تو بابر اعظم ایک اچھی پارٹنر شپ چاہتے تھے لیکن آصف علی نے اسپنر ایشٹن اگر کی گیند پر غلط شاٹ کھیل دیا جس کے نتیجے میں وہ کیچ آؤٹ ہوگئے جس پر بابر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

 
 
 
 دوسری جانب شعیب اختر نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی، 200 رنز آسانی سے بن سکتے تھے لیکن قومی کھلاڑی بیٹنگ میں میچورٹی نہ دکھا سکے اور پاکستان نے جیت کا موقع ضائع کردیا، حارث سہیل اور فخرزمان کی کارکردگی دکھائی ہی نہیں دی، بابر اعظم نے ٹیم کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کی لیکن مجھے دکھ ہوا کہ اس کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں، بابر کے علاوہ ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی ہی دکھائی نہ دیا جو آسٹریلین بولرز کو پھینٹی لگا سکتا۔

سابق فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ جیت کے باوجود آسٹریلیا بہت زیادہ اچھا نہیں کھیل سکا، سٹیو سمتھ نے گو نصف سنچری بنائی لیکن اس کی بیٹنگ میں بھی خاص تکنیک دکھائی نہ دی، اس کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ دلیر کھلاڑی ہیں اور اس نے محمد عامر کو تین چار چوکے بھی لگائے، محمد عامر کی جگہ میں ہوتا تو کم ازکم تین سے چار باﺅنسرز ضرور مارتا اور اگر بارش نہ ہوتی تو پاکستان میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار سکتا تھا۔
وقت اشاعت : 06/11/2019 - 20:39:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :