بھول جائیں محمد عرفان کو، پاکستان کو ان سے بھی زیادہ طویل قامت کرکٹر مل گیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران 7 فٹ 5 انچ کے قد والا نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 نومبر 2019 00:28

بھول جائیں محمد عرفان کو، پاکستان کو ان سے بھی زیادہ طویل قامت کرکٹر مل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2019ء) بھول جائیں محمد عرفان کو، پاکستان کو ان سے بھی زیادہ طویل قامت کرکٹر مل گیا، پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران 7 فٹ 5 انچ کے قد والا نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی اور مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران پاکستان کی کرکٹ کو ایک اور ہیرا ڈھونڈ کر دے دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ مدثر کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا قد اس وقت 7 فٹ 5 انچ ہے اور وہ پاکستان کے سب سے طویل قامت کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز قومی کرکٹر محمد عرفان کو حاصل تھا جن کا قد 7 فٹ اور 1 انچ ہے۔ لیکن اب محمد عرفان سے پاکستان کا سب سے طویل قامت کرکٹر ہونے کا اعزاز چھین لیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/11/2019 - 00:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :