سعودی عرب میں 200ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کو ’یرغمال‘ بنایا گیا: رپورٹ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین ونس میکموہن کی جانب سے کراﺅن جیول کی لائیو فیڈکی منسوخی پر برہم تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 نومبر 2019 15:25

سعودی عرب میں 200ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کو ’یرغمال‘ بنایا گیا: رپورٹ
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7نومبر2019ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے 200 کے قریب سٹارز کو ادائیگی کے تنازع پر سعودی عرب میں ’یرغمال‘ بنا کر امریکا جانےوالی پروازوں میں سوار ہونے سے روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک برطانوی روزنامے کے مطابق 200 کے قریب سمیک ڈاﺅن برانڈ کے ریسلر اور اسکے وفد کو ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر طیاروں کی پارکنگ کے مقام پر 6 گھنٹے کے لیے روکا گیا کیوں کہ سعودی ولی عہد ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کی جانب سے گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونےوالے ایونٹ کراﺅن جیول کی لائیو فیڈ منسوخ کیے جانے کے اقدام پر برہم تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای نے ایونٹ کی لائیو فیڈ 40 منٹ تک روکے رکھی تھی جسکی وجہ گزشتہ سال سعودی عرب میں ہونےوالے 2 شوز کے 50 کروڑ کے واجبات نہ ملنا بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے بعد ریسلر اگلے دن نیویارک میں شیڈول سمیک ڈاﺅن شو کےلئے بوئنگ 747 طیارے پر روزانہ ہونا چاہتے تھے مگر ’مکینیکل مسئلے ‘ کی وجہ سے طیار ے کو ٹیک آف کی اجازت نہ مل سکی ۔

ایک امریکی سپورٹس صحافی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’ اس بارے میں کوئی کچھ کہہ نہیں رہا مگر ڈبلیو ڈبلیو ای کو سعودی عرب میں مسئلے کا سامنا ہوا،ریسلرز کو پرواز کرنےکی اجازت نہ ملی اور بیشتر تاحال ریاض میں ہے، 20 افراد وہاں سے امریکا روزانہ ہوگئے مگر بیشتر افراد وہی موجود ہیں،
ان کچھ افراد میں ونس میکموہن اور ہلک ہوگن اور ٹائسن فیوری جیسے سٹارز شامل تھے جو اپنے نجی طیاروں پر سعودی عرب سے روزانہ ہوئے‘۔

بعد ازاں ڈیوڈ میلٹزر نے ایک ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ تناﺅ میں اس وقت اضافہ ہوا جب ملٹری پولیس کو ریاض کے دارالحکومت بھیجا گیا،اس وقت ریسلر کو یرغمال بننے کا احساس ہوا، کوئی نقصان تو نہیں ہوا مگر یہ بہت پرتناﺅ صورتحال تھی۔ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم جمعے کو یہ تصدیق کی گئی تھی کہ ریسلرز کو 6 گھنٹے تک ریاض ائیرپورٹ میں طیاروں کے کھڑے ہونے کے مقام پر انتظار کرنا پڑا اور اس تاخیر کی وجہ مکینیکل مسئلہ تھا۔
وقت اشاعت : 07/11/2019 - 15:25:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :