پی ایس ایل5،تین ٹیموں کے ہیڈ کوچز کی تبدیلی کا امکان

ڈین جونز کراچی کنگز،مصباح اسلام آباد یونائیڈاور اینڈی فلاور ملتان سلطانز کے ممکنہ کوچز ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 نومبر 2019 17:34

پی ایس ایل5،تین ٹیموں کے ہیڈ کوچز کی تبدیلی کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7نومبر2019ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل کم از کم 3 ٹیموں کے ہیڈ کوچز تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل 5 آئندہ سال پاکستان میں کھیلی جائےگی جس کےلئے پلیئرز ڈرافٹ دسمبر میں لاہور میں ہوں گے جبکہ ڈرافٹ سے قبل ٹیمیں کوچنگ سٹاف کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو فارغ کرنے کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے جب کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز بھی نئے کوچز کے ساتھ لیگ میں شرکت کریں گے،پی ایل ایل 4کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کوچنگ سٹاف میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

ڈین جونز کی جگہ مصباح الحق اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے، مصباح الحق کے ساتھ نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونکی کو اسسٹنٹ کوچ لگائے جانے کا امکان ہے جب کہ سعید اجمل سپن باﺅلنگ کوچ ہوں گے،قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز بھی مکی آرتھر کو خدا حافظ کہہ دیگی اور ڈین جونز کو فرنچائز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانےکا امکان ہے ۔

دوسری جانب سابق زمبابوین کرکٹر اور انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ملتان سلطانز کے سیٹ اپ میں شامل ہوسکتے ہیں، انکی ملتان سلطانز کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے، اینڈی فلاور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ2019ءکے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ سے بھی ہٹایا گیا ہے اور انکی جگہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق ہیں جن کے پاس چیف سلیکٹر کاعہدہ بھی ہے ۔
وقت اشاعت : 07/11/2019 - 17:34:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :