پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستانی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری

جمعرات 7 نومبر 2019 21:11

پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستانی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستانی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا جبکہ تھائی لینڈ، افغانستان، امریکہ چیک ری پبلک، موریشس، مالدیپ، عراق، کینیڈا اور نیپال کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، منصور احمد، آغا امجد اللہ اور پاکستان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری واجد علی چوہدری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال، اسلام آباد میں کھیلے گئے میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں مقیت طاہر، عامر سعید، عبدالرحمن، راجہ محمد ذوالقرنین، عظیم سرور، راجہ محمد حسین، محمد عدنان، علی مہدی سید، محمد عرفان سعید بھٹی، اویس زاہد، محمد علی لاروش انجام بشیر نے مینز سنگلز کے مقابلوں میں اپنے اپنے حریفوں کو ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں ردا حنیف، غزالہ صدیق، ماہنور شہزاد، پلواشہ، بشیر قیوم اور سحر اکبر اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ مینز ڈبلز کے مقابلوں میں محمد بھٹی اور سرور، عتیق اور حسنین، علی مہدی اور مقیت طاہر، حیدر اور زاہد، مرادعلی اور حاشر بشیر نے اپنے اپنے میچز کامیابی حاصل کرلی ہے اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مجاہد خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں بارہ ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان پاکستان سمیت امریکہ، ملائیشیا ء ، تھائی لینڈ، چیک ری پبلک، موریشس، مالدیپ ،ایران، عراق، کینیڈا، افغانستان اور نیپال کے کھلاڑی شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں چار مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز ، مینز ڈبلز، ویمن سنگلز، ویمن ڈبلز اور مکس ڈبلز ایونٹ شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل (کل) ہفتہ کو اور فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں دس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ٹورنامنٹ 10 نومبر تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 07/11/2019 - 21:11:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :