پاکستان اور انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ سیریز 10تا18نومبریو اے ای میں منعقد ہوگی

جمعرات 7 نومبر 2019 21:13

پاکستان اور انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ سیریز 10تا18نومبریو اے ای میں منعقد ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ سے سیریز کے لئے اوکاڑہ جیم خانہ اوکاڑہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے ،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی تربیت کے فرائض کی ذمہ داری کوچ محمد جمیل ،اسسٹنٹ کوچ ابرار شاہ اور ٹرینر مسعود جان انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سریز کے لئے مورخہ10نومبر2019؁ء کی صبح UAEکے لئے روانہ ہوگی جہاں وہ 6انٹر نیشنل T20میچز کھیلے گی تمام میچزعجمان اوول کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جائینگے ۔

پہلا T-20بین الاقوامی میچ 12نومبر کوکھیلے گی جبکہ دوسرا 13، تیسرا 14، چوتھا 16،پانچواں 17اورچھٹا اور آخر یT20میچ 18نومبر کو کھیلا جائیگا ۔سیریز کے تمام میچز پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کئے جائینگے ۔
وقت اشاعت : 07/11/2019 - 21:13:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :