نیشنل گیمز‘ ٹیبل ٹینس ٹریننگ کیمپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری

جمعرات نومبر 21:15

نیشنل گیمز‘ ٹیبل ٹینس ٹریننگ کیمپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) نیشنل گیمز کے لئے خیبرپختونخوا کا ٹیبل ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اس سلسلے میں صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں صوبے کی ٹیم کے کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں جنہیں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان آرمی اور واپڈا کے سکواڈز نے بھی انہیں کیمپ میں جوائن کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے لئے خیبرپختونخوا کی بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی قومی کھیلوں میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے لئے چین جانے والے واپڈا کے پلیئرز فہد خواجہ اور شاہ خان کی وجہ سے واپڈا کی ٹیم زیادہ مضبوط نہیں ہوگی تاہم اسے آرمی اور ریلویز کے ساتھ ٹف ٹائم مل سکتا ہے اگر چین جانیوالے پلیئرز نیشنل گیمز میں واپڈا کی نمائندگی کرتے تو واپڈا کی ٹیم باآسانی کامیابیاں حاصل کرتی تاہم اب واپڈا کے پلیئرز کو زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 122 رنز سے شکست دے دی

خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 122 رنز سے شکست دے دی

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راوٴنڈ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ایک اننگز اور 122 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار بلوچستان کی ٹیم دوسری اننگز ... مزید

وقت اشاعت : 07/11/2019 - 21:15:07

Your Thoughts and Comments