افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 8 نومبر 2019 11:41

افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو لکھنئو میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو افغان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ہوم سیریز بھارت کی سرزمین پر کھیل رہی ہے، اس سلسلے میں افغانستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) ہفتہ کو لکھنئو میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 14 نومبر سے شروع ہوگی، تمام میچز لکھنئو میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 08/11/2019 - 11:41:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :