پہلی عالمی جونیئر کبڈی چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

جمعہ 8 نومبر 2019 12:03

پہلی عالمی جونیئر کبڈی چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پہلی عالمی جونیئر ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ کل ہفتہ سے ایران کے شہر کش میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ایران، کینیڈا، ڈنمارک، بھارت، کینیا، یوگنڈہ، عراق، افغانستان، ترکمانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، تائیوان، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

چیمپئن شپ 15 نومبر تک جاری رہے گی۔ 14 رکنی قومی ٹیم آفاق خان (سینئر) آفاق خان (جونیئر)، عظمت علی، حماد خان، علی حسن، جواد علی عامر، محمد عرفان(سینئر)، محمد عرفان (جونیئر)، محمد آصف، محمد اویس، شاہ زیب، شان علی، عمیر خان اور اسامہ احمد پر مشتمل ہے۔ واجد علی کوچ، بدر محی الدین منیجر جبکہ شاہد اقبال راجہ چیف ڈی مشن کے فرائض سر انجام دینگے۔
وقت اشاعت : 08/11/2019 - 12:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :